برقی گاڑیوں کی مانگ:کارساز کمپنیوں میں دوڑ لگ گئی

0
71

پاکستان ٹوڈے: دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے مابین مؤثر اور جدید بیٹریاں بنانے کی دوڑ لگ گئی۔ پاکستان میں ہائیبرڈ سولر سسٹم کی بات ہورہی ہے، جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی کمپنیاں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے جدید بیٹریاں بنانے پر کام کررہی ہیں۔

جدید بیٹریوں کے حوالے سے پہلا سوال یہ ذہن میں آتا ہے کہ ان میں استعمال ہونے والی بیٹریاں کتنی موثر ہوں گی؟ صارفین کے اس سوال کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی کمپنیوں کے مابین جدید اورمؤثر بیٹریاں بنانے کی دوڑ لگ گئی۔الیکٹرک کار کا اہم جز و لیتھیم بیٹریوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چلی میں لیتھیم کے وسیع ذخائر ہیں، یہاں پیدوار کو بڑھانے کیلئے عالمی معاہدے کیے جارہے ہیں، برقی کاروں کیلئے عام طور پر یہ تاثر قائم ہے کہ یہ ماحول دوست ہیں، یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے،مگر ٹیکنالوجی کے ماہرین نے آنیوالے وقتوں میں لیتھیم کے پراسیس کو آبی ذخائر میں کیلئے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔

Leave a reply