برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ:پاکستانی سہیل عدنان نےتاریخ رقم کری

0
8

برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کےسہیل عدنان نےتاریخ رقم کری۔
پاکستان کی شان سہیل عدنان نے18سال بعدبرٹش جونیئراوپن سکواش کاٹائٹل پاکستان کےنام کرلیا،سہیل عدنان نےفائنل میں مصرکےمعیزتیمرالمغازی کوسنسنی خیزمقابلےمیں شکست دی۔
قومی جونیئرسکواش کھلاڑی نے2کےمقابلےمیں3سیٹ سےکامیابی حاصل کی۔
ڈائریکٹر ٹورنامنٹ پنجاب سکواش مامون خان کاکہناتھاکہ سہیل عدنان کی کامیابی میں اس کے والدین کا اہم کردار ہے، سہیل عدنان کی کامیابی لاہور سمیت پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
ان کامزیدکہناتھا کہ صدر پنجاب سکواش نورالامین مینگل اور پوری ٹیم نے نوجوان کھلاڑی کی ٹریننگ میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a reply