بشریٰ انصاری نےنئی نسل کوشادی بارےاہم پیغام دےدیا

0
3

پاکستان شوبزانڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اورگلوکارہ بشریٰ انصاری نے نئی نسل کوشادی بارےپیغام دیتےہوئےکہاکہ شادی خوشی کا موقع ہے، دکھاوا کرنے کا نہیں اور خوشی قرض میں نہیں، تعلق میں ہوتی ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نےایک نجی ٹی وی کےشومیں بطور مہمان شرکت کی،جہاں پراُن سےنجی زندگی اورکیریئرکےبارےمیں سوال وجواب کیے گئےجن کےاُنہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔اداکارہ نےگفتگوکوجاری رکھتےہوئےبتائےکےان کی پہلی شادی کتنےپیسوں میں ہوئی تھی جس کےبارےمیں سن کرشومیں موجودمیزبان سمیت تمام افرادحیران رہےگئے۔
بشریٰ انصاری کی پہلی شادی 1978میں اقبال انصاری پروڈیوسرسےانجام پائی ،اداکارہ نےشادی کےبارےمیں بتایاکہ دونوں کے اہل خانہ کے درمیان شادی کے اخراجات پر گفتگو ہوئی۔
بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ اُس وقت اقبال انصاری سرکاری ملازم تھے اور ماہانہ تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔ ظاہر ہے جو بہت کم تھی اور شادی کے اخراجات اُس وقت بھی بہت زیادہ ہوا کرتے تھے۔
اداکارہ کے بقول اس بات کا احساس کرتے ہوئے میرے والد نے کہا کہ شادی کے لیے کار فروخت نہیں ہوگی، نہ زیور بنے گا، نہ قرض لیا جائے گا۔ صرف نکاح ہوگا اور وہ بھی سادگی سے!
بشریٰ انصاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میری پہلی شادی پر صرف ایک ہزار روپے خرچہ ہوا،اس طرح نہ زیوربنا، نہ قرض لیاگیااورنہ ہی بڑی تقریب ہوئی بلکہ بلکل سادگی کےساتھ شادی انجام پائی ۔اور آج تک اُنہیں کبھی کوئی مالی بوجھ محسوس نہیں ہوا۔
لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ شادی خوشی کا موقع ہے، دکھاوا کرنے کا نہیں اور خوشی قرض میں نہیں، تعلق میں ہوتی ہے۔
اداکارہ کایہ انٹرویوسوشل میڈیاپرخوب وائرل ہورہاہے۔جس پرصارفین مختلف قسم کےتبصرےکررہےہیں۔

Leave a reply