
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ بشریٰ بی بی عمران خان کےساتھ ڈٹ کرکھڑی ہیں اور ان کی طاقت بنی ہوئی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کانشانہ بناتےہوئےکہناتھاکہ مریم نوازکی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ اہلیہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے،باپردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لےکر تضحیک کی جارہی ہے، رات کو نیند سےجگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے اور بالوں کی تلاشی بھی لی جاتی ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کوتنگ کیا جارہا ہے۔ بشریٰ بی بی عمران خان کےساتھ ڈٹ کرکھڑی ہیں اور ان کی طاقت بنی ہوئی ہے۔
ہم پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
63اے:منحرف اراکین کےووٹ شمارہونگے،سپریم کورٹ کافیصلہ
اکتوبر 3, 2024 -
مصباح الحق نے زندگی کی نصف سنچری مکمل کر لی
مئی 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔