بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا

0
20

پشاورہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوگرفتارنہ کرنےکاحکم دے دیا۔
پشاورہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلئے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔بشریٰ بی بی کےوکیل قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےوکیل قاضی انورسےاستفسارکیاکہ خیبرپختونخوا میں تو کوئی کیس نہیں ہوگا؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ جی یہاں کیس نہیں ہے، اس لیے بشریٰ بی بی یہاں آئی ہیں۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کےخلاف یہاں کیس نہیں تو کیا دوسرے صوبوں کے لیے ہم حفاظتی ضمانت دے سکتے ہیں؟جس کےجواب میں وکیل قاضی انورنےکہاکہ دوسرے صوبوں میں مقدمات ہوں تو یہاں سےحفاظتی ضمانت لے سکتے ہیں، دیگر صوبوں کے رہنماؤں کو پہلےضمانتیں دی جاچکی ہیں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل آفس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمات سےمتعلق رپورٹ جمع کرائی جائے اور درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جب کہ نیب اورایف آئی اے سمیت دیگر فریقین 14 دن میں رپورٹ جمع کرائیں۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار بشریٰ بی بی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply