اسلام آباد: عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو مرچوں والا کھانا دیا گیا جس کے سبب انہیں تکلیف ہوئی۔
پاکستان ٹوڈے: بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی جوآدھا گھنٹہ جاری رہی۔
نعیم پنجوتھا کے مطابق پہلے دن بشریٰ بی بی کا روزہ تھا اور انہیں جو کھانا دیا گیا اس میں تیز مرچیں تھیں جس سے ان کی طبیعت خراب ہوئی اور صبح اٹھنےکے بعد ان کے گلے میں چھالے تھے جس کے سبب وہ ناشتہ نہیں کر پائیں۔
نعیم پنجوتھا کے مطابق کسی کی جان کا معاملہ سب سے زیادہ ضروری ہے، ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جس کا کوئی سدباب نہیں ہوا، بشریٰ بی بی کا بلڈپریشر چیک کرنے کے لیے جو مشین دی گئی وہ خراب تھی، اڈیالہ میں جگہ اور سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میڈیا انڈسٹری کے بدلتے ہوئے رجحانات
جولائی 15, 2024 -
قومی کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی
جنوری 20, 2024 -
پی ٹی آئی کااحتجاج:حکومت نےدفعہ 144نافذکردی
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔