بشریٰ بی بی کیخلاف 26نومبراحتجاج کےکیس میں اہم پیشرفت

0
3

بانی پی ٹی آئی عمران کی اہلیہ بشریٰ کےخلاف 26نومبراحتجاج کے29مقدمات کےکیس میں عدالت نےسماعت ملتوی کردی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
بشریٰ بی بی کےوکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت پر حتمی بحث آج کے لیے مقرر کردی ہے۔
وکیل فیصل ملک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہمارے مقدمات اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور میں خود سینئر وکیل کے ساتھ سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج کیس میں حتمی دلائل سنے جائیں گے، تاہم وکیل کی مصروفیت کے پیش نظر سماعت مؤخر کرتے ہوئے فیصل ملک کی سپریم کورٹ سے واپسی تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a reply