عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی بریت کےباوجودرہانہ کرنےپرعدالت نےجواب طلب کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں بریت کےباوجودرہانہ کرنےپر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےکہاکہ آپ کی درخواست پر اعتراضات لگے ہیں۔
وکیل لطیف کھوسہ نےکہاکہ بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری ہونے پربھی رہا نہیں کیا گیا،انہیں جیل میں دھکے دئیے گئے اور تشدد بھی کیا گیا۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےکہاکہ آپ کی پہلے اس طرح کی ایک اور درخواست زیر التواء ہے۔
وکیل لطیف کھوسہ نےکہاکہ وہ درخواست چیف جسٹس کے پاس ہے اس میں ہم نے مقدمات کی تفصیل فراہمی کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کےآئی جی جیل خانہ جات کو سپریٹنڈنٹ اور متعلقہ خواتین حکام کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جائے۔ بشریٰ بی بی کو کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہ کر کے متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت کی بھی استدعا
عدالت نے سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کر دیا ،وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے درخواست پر لگے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر د ی،کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کیلئے تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ
اپریل 29, 2024 -
بلاول بھٹوزرداری کا موبائل فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ
فروری 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔