
بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی3عبوری درخواست ضمانتیں مستردکردی گئیں۔
اسلام آبادسیشن کورٹ کےایڈیشنل سیشن جج محمدافضل مجوکہ نےبشریٰ بی بی کی عبوری درخواست ضمانتوں پرسماعت کی، پراسیکیوٹراقبال کاکڑاوروکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔
وکیل خالدیوسف چودھری نےکہاکہ بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس پر پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔
جج نےوکیل صفائی سےاستفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟
وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی عبوری ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے احتجاج پرتین مقدمات درج تھے۔
دوسری جانب تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضما نت 23 جنوری تک منظور کر لی۔
پی ٹی آئی سینیٹراعجازچودھری کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں معمولی کمی
دسمبر 30, 2024 -
اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت
اگست 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔