بشریٰ بی بی کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا ہے، بیرسٹر سیف

0
25

مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرڈاکٹرسیف نےکہاہےکہ بشریٰ بی بی کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا بھی ہے۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ میڈیا پر بشریٰ بی بی کے حوالے سے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات چلائے جا رہے ہیں، بشریٰ بی بی نے یہ بلکل نہیں کہا کہ جنرل (ر)باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے کال کرکے شریعت کے بارے میں بات کی، انٹرویو میں بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ہے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ محمد بن سلمان اور عمران خان کے مثالی تعلقات ہیں جسے جعلی حکومت نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، جعلی حکومت عمران خان اور محمد بن سلمان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کو شش کررہی ہے، بغض عمران میں جعلی حکومت دو ممالک کے تعلقات کو بھی خاطر میں نہیں لاتی۔ جعلی حکومت بغض عمران میں سعودی عرب میں مزدوری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ بشریٰ بی بی کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا بھی ہے، احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لئے جعلی حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، جعلی حکومت پر احتجاج کا شدید خوف طاری ہے، عوام سے اپیل ہے کہ جعلی حکومت کے بے بنیاد پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور احتجاج کی تیاری کریں، جعلی حکومت کے لئے ڈراونا خواب بن چکا ہے۔

Leave a reply