بشری بی بی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

0
88

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سخت ترین سیکورٹی حصار میں اڈیالہ جیل لایا گیا

اڈیالہ جیل کے سامنے سڑک کی ایک جانب کو بند کر دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کی جانب جانے والی ایک سڑک بیریئر لگا کر بند رکھی گئی۔

مزید پڑھیے: دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر کررہی تھی، پی ٹی آئی کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اڈیالہ جیل جانے والی روڈ بلاک کردی۔

پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے جانے سے روک دیا، مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی، مظاہرین کی جانب سے رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو کے نعرے، جیل کالونی گیٹ سے آگے کی اجازت نہ دینے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

اڈیالہ جیل گیٹ  5کے قریب پولیس نے  5پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا

کارکنان کوجیل گیٹ کے قریب ویڈیو بنانے پر حراست میں لیا گیا، زیر حراست کارکنان میں ارشدخان،راجہ جاوید،طارق خان،ڈاکٹر فضل الہی،دانش شامل، زیر حراست کارکنان کو پولیس چوکی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply