بلوچستان:کوئلہ کانوں پردہشتگردوں کاحملہ،20مزدور جاں بحق،متعددزخمی

0
8

بلوچستان کےعلاقےدکی میں دہشتگردوں کےکوئلہ کانوں پرحملہ میں 20 مزدور جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔
دکی کی ضلعی انتظامیہ کاکہناہےکہ کول کمپنی پردہشتگردوں کےحملےمیں تقریباً 20 مزودرجاں بحق ہوئےجبکہ 7زخمی ہوگئے۔اس کےعلاوہ حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی حاجی خیر اللہ ناصر نے کہا کہ حملے میں ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیار استعمال کئے گئے۔
اُن کامزیدکہناہےکہ پولیس اورریسکیوکواطلاع کی مگرہم اپنی مددآپ کےتحت موقع سے لاشیں اٹھا رہے ہیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کانوں پر حملے میں اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
پولیس کےمطابق جاں بحق ہونے والے 20 مزدوروں میں سے 2 کا تعلق افغانستان، 3 کا پشین، 1 کا کچلاک، 4 کا قلعہ سیف اللہ، 3 کا ژوب اور 1 مزدور کا تعلق لورالائی سے ہے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 7 ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام مزدور پشتون ہیں۔

Leave a reply