بلوچستان میں امن بحالی مشن:وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے

0
87

بلوچستان میں امن بحالی مشن کےلئےوزیراعظم شہبازشریف ایک روز ہ دورےپرکوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ ائیرپورٹ پروزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی، سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، صوبائی وزیر سی این ڈبلیو عبد الرحمن کھیتران اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے وزیراعظم شہبازشریف کااستقبال کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ میں امن وامان سےمتعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔جس میں آرمی چیف اور وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
واضح رہےکہ چندروزقبل بلوچستان کےمختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a reply