بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پرتحفظات ہیں،ممتاززہرابلوچ

0
21

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نےکہاہےکہ بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پرتحفظات ہیں۔
اسلام آبادمیں ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ کی ہفتہ وارصحافیوں کوبریفنگ کےدوران کہناتھاکہ متعددشہریوں کی جان لینےوالےبدقسمت دہشتگردحملےکی تحقیقات جاری ہے،کچھ سال قبل ایک بھارتی افسرکلبھوشن یادیوکوبلوچستان سے گرفتارکیاگیا،بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پرتحفظات ہیں۔
ممتاززہرابلوچ کامزیدکہناتھاکہ یواےای میں پاکستانی شہریوں پرویزاپابندی کےتصورسےاتفاق نہیں کرتے،پاکستان متحدہ عرب امارات کی حکومت سےان معاملات پربات چیت جاری رکھےگا،پاک بھارت چیمپئنزٹرافی اورکرکٹ پرکوئی پاک بھارت ٹریک کویابیک ڈورڈپلومیسی نہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نےباکومیں کوپ 29 کانفرنس میں شرکت کی،وزیراعظم نےگلیشئرزکےپگھلنےاوراس حوالے سے تعاون کی بات کی،وزیراعظم نےکانفرنس کی سائیڈلائنزپرمتعددممالک کی قیادت سےملاقاتیں کیں، وزیراعظم ریاض میں فلسطین بارے عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں بھی شریک ہوئے، عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ممتاززہرابلوچ کامزیدکہناتھاکہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 17نومبر تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار یہ دورہ وزیر خارجہ یو اے ای شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی دعوت پر کررہے ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ پاکستان نےکشمیری سیاسی قیدیوں کی قیدپرتحفظات کا اظہار کیا ،بہت سےقیدیوں کوگنجائش سےزیادہ بھری جیلوں میں رکھاگیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھاکہ افغانستان سے متعلق روسی صدر کے نمائندہ خصوصی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، نمائندہ خصوصی سیکرٹری خارجہ، افغانستان ومغربی ایشیاء کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری سے ملاقات کریں گے۔

Leave a reply