بلوچستان میں خاتون کاقتل،ہانیہ عامرنےاپنےخیالات کااظہارکردیا

0
4

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ ہانیہ عامرنےبلوچستان واقعہ پراپنےخیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو ایک بھی مرد زندہ نہ بچ سکے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنےمداحوں کےساتھ ایک پوسٹ شیئرکی جس میں اداکارہ نےایک چھوٹی سی مگربامقصدبات لکھی ۔اُن کےاس ایک جملے نے معاشرے کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔
ہانیہ عامر نے جو تحریر شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ ’’اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو معاشرے میں ایک بھی مرد زندہ نہ بچے‘‘۔
ہانیہ عامر نے اس عکسی پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا لیکن پیغام بالکل واضح اور پُرتاثیر تھا، ان کا اشارہ بلوچستان واقعے کی جانب تھا۔
واضح رہے کہ حال میں میڈیاپر بلوچستان میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عید الاضحیٰ سے چند روز قبل کا ہے تاہم اس کی ویڈیو اب وائرل ہوئی اور حکام نے ایکشن لیا ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند مسلح افراد خاتون اور مرد کو لاتے ہیں اور کچھ فاصلے پر کھڑا کرکے گولیاں مار دیتے ہیں۔

Leave a reply