بلوچستان میں دہشتگردی:وزیراعلیٰ میرسرفرازکاردعمل

0
4

بلوچستان میں دہشتگردی کےواقعہ پروزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نےردعمل دیتے ہوئےکہاکہ دہشتگردوں نےانسان نہیں ،بزدل درندےہونےکاثبوت دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نےلورالائی کےقریب دہشتگردی کےواقعہ پردکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نہتےمسافروں کاقتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے،پاکستانی شناخت پرمعصوم کاقتل ناقابل معافی جرم ہے،جواب سخت ہوگا، دہشتگردوں نےانسان نہیں ،بزدل درندےہونےکاثبوت دیا،بلوچستان کی مٹی میں بےگناہوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا،ریاست ان قاتلوں کوزمین کےاندربھی چھپنےنہیں دےگی۔
اُنہوں نےمزیدکہاہےکہ دہشتگردی کےہرمنصوبےکوطاقت ،عزم اوراتحادسے کچلیں گے،بلوچستان دشمنوں کےلئےقبرستان بنےگا،فتنہ الہندوستان کےپروردہ دہشتگردوں کےتمام نیٹ ورک تباہ کریں گے،یہ ریاستی جنگ ہے،اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا،پاکستانی عوام کےزخموں کابدلہ لیں گے،دہشت گردی کاخاتمہ کرکےدم لیں گے۔

Leave a reply