بلوچستان: گڈانی میں حب کراس جیپ ریلی2025 کا میلہ سج گیا

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں حب کراس جیپ ریلی2025 کا میلہ سج گیا۔
ذرائع کے مطابق حب کراس جیپ ریلی2025 کا میلہ گڈانی بلوچستان کے ساحلی علاقے پر سج گیا ہے، جس میں ملک بھر سے حصہ لینے والے ریسرز نےگزشتہ روزریکی ٹیسٹ ڈرائیونگ کی، جبکہ 50 سے زائد مرد و خواتین ڈرائیورز اپنی مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کریں گے۔
ریلی کےچیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کا کہنا کہ حب کراس جیپ ریلی کیلئے 50 کلومیٹر کاچیلنجنگ ٹریک تیار کیا گیا ہے،جبکہ اس ایونٹ میں 14 مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔حب ریلی میں پہلی بار الیکٹرک کار کیٹیگری بھی شامل کی گئی ہے، جس نے شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ریلی کےچیف آرگنائزرشجاعت شیروانی کے مطابق حب ریلی میں 50 سے زائد ڈرائیورز اور بائیکرز ایکشن میں ہوں گے، حب ریلی میں مردوں کے ساتھ خواتین ڈرائیورز بھی حصہ لیں گی۔
چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کامزید کہنا ہے کہ حب ریلی میں نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان سمیت دیگر نامور ریسرز ایکشن میں دکھائی دیں گے اوراس ریلی سے بلوچستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔