بنگلہ دیش اےنےپاکستان شاہینزکودوسرےچارروزہ میچ میں 5رنزسےشکست دےدی۔
ڈارون میں کھیلےگئےمیچ میں بنگلہ دیش اےنےپاکستان شاہینزکو دوسرے چار روزہ میچ میں 5 رنز سے ہرادیا۔پاکستان شاہینز کو 296 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فاسٹ بولرز محمد علی اور خرم شہزاد نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں57 رنز کا اضافہ کیا لیکن ٹیم کوکامیاب نہ کرواسکے۔
حسیب اللہ 51 ، عمیر بن یوسف 45 اور طیب طاہر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمود الحسن جوئے کی عمدہ بولنگ 5 وکٹیں حاصل کیں۔دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
پاکستان شاہینز 4 اور6 اگست کو این ٹی اسٹرائیک اور بنگلہ دیش اے کے خلاف دو ون ڈے میچ کھیلے گی۔پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو پہلے چار روزہ میچ میں 148 رنز سے شکست دی تھی۔
لاہور:کہیں ہلکی کہیں تیزبارش:سردی کی شدت میں اضافہ
دسمبر 27, 2024سنچورین ٹیسٹ:پاکستان کی پوری ٹیم 211پرآؤٹ ہوگئی
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔