بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب عمارت ہی خرید لی

0
104

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے بالکل قریب ایک کثیر المنزلہ عمارت تعمیر ہوئی، سیکیورٹی خدشات کے سبب پی سی بی نے اس پر اعتراض کیا۔ قانونی محاذ آرائی بھی ہوئی، اس دوران تعمیراتی کام رک گیا، بلڈر نے لوگوں سے فلیٹس کی رقوم بھی لی ہوئی تھیں، وہ پھنس جانے پر اس نے پی سی بی کو ہی عمارت خریدنے کی پیشکش کردی۔

ذکا اشرف کے حالیہ دور میں اس منصوبے پر پیش رفت ہوئی تھی، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پی سی بی نے باقاعدہ طور پر یہ عمارت 4 ارب روپے میں خرید لی ہے، اس کا اسٹرکچر فلیٹس کا ہے، ہوٹل بنانے کیلیے تعمیراتی کام کرنا پڑے گا۔

 

 

Leave a reply