
بچوں کی موجیں!پنجاب بھرمیں سکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔
صوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات نے اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پرسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات میں اضافےکااعلان کرتےہوئےلکھاکہ سکول میں گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیاجارہاہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری ونجی سکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات میں31 اگست تک توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دیتے ہوئے واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل گئے ہیں، پاکستان کے دیگرصوبوں میں بھی سکول معمول کے مطابق کھل گئے ہیں، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کریں، بچوں کو 3 ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں، توسیع سے میٹرک کی کلاسز بری طرح متاثر ہوں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔