قوانین تو موجود ہیں، لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا، جسٹس جمال خان مندوخیل

ملک بھر میں بچوں کے اغواء کیخلاف ازخود نوٹس کیس کےدوران جسٹس جمال خان مندوخیل نےریمارکس دئیےکہ قوانین تو موجود ہیں، لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا۔
ملک بھر میں بچوں کے اغواء کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان اوردرخواست گزارکےوکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزارکےوکیل نےمؤقف اپنایاکہ عدالت نے حکم دیا تھا اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں، آئی جیز کیساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نےکہاکہ آئی جیز کیساتھ اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی تھی۔
درخواست گزارکےوکیل نےکہاکہ بچوں کے تحفظ کیلئے ادارے تو قائم ہیں لیکن کام نہیں ہو رہا۔
جسٹس امین الدین خان نےریمارکس دئیےکہ جس کا کام ہے اسی نے کرنا ہے، ہم ہر کام خود نہیں کر سکتے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نےکہاکہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔
جس پرجسٹس جمال خان مندوخیل نےکہاکہ قوانین تو موجود ہیں، لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا۔
عدالت نے قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے متعلقہ نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتےہوئےکیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پوپ فرانسس کی موت کی وجہ کیا بنی؟تفصیلات سامنےآگئیں
اپریل 22, 2025 -
پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز:کامران غلام کی ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری مکمل
اکتوبر 15, 2024 -
احتجاج وہنگامہ آرائی :حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا
دسمبر 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔