بڑی خبر،پی ٹی آئی کی لاہورجلسےکی درخواست مسترد

0
5

تحریک انصاف کومینارپاکستان گراؤنڈمیں جلسہ کرنےکی اجازت نہ مل سکی۔
ڈپٹی کمشنرلاہورنےتحریک انصاف کی مینارپاکستان گراؤنڈمیں جلسہ کرنےکی اجازت کی درخواست مستردکردی۔جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق لاہورمیں ٹرائی نیشن سیریزاورسیکیورٹی وجوہات کی بناپرجلسےکی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
یادرہےکہ اس حوالےسےپی ٹی آئی کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دی تھی۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف نے29جنوری کوڈی سی لاہورکو8فروری کےلئے مینارپاکستان جلسےکی اجازت کی درخواست دی تھی۔

Leave a reply