بڑےکاروباری اداروں کیلئےفیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نےسیلز ٹیکس گوشواروں میں شفافیت کیلئے حلف نامےکی شرط ختم کردی۔
انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانےکی تاریخ میں ایک بارپھراضافہ کیاگیاہےاس سےقبل یہ تاریخ 30ستمبرتھی پھرایک باربڑھائی گئی تو14اکتوبرکی گئی اس کےبعدایک بارپھرتاریخ میں تبدیلی کی گئی جس کےبعدیہ تاریخ 31اکتوبرتک بڑھادی گئی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حلف نامے کی شرط، تجارتی تنظیموں کی درخواست اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کیلئے واپس لی گئی ہے۔
تجارتی تنظیموں کے مطالبے پر ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ اکتوبر 2024 میں جمع کرائےجانے والے ستمبر 2024 کے سیلز ٹیکس گوشواروں کیلئے حلف نامہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ غلط یا جھوٹے سیلز ٹیکس گوشواروں کے سدِباب کیلئے 31 اکتوبر تک اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز وصول کی جائیں گی اور جائز خدشات کی صورت میں حلف نامے کے نکات میں ترمیم یا تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔