بگاٹی نے دنیا کی مہنگی ترین کارمتعارف کروا دی

0
163

برانڈ نیوکاروں کی دنیا میں نت نئی گاڑیوں کے مقابلے کاا نعقاد۔

نمائش میں کئی نئے ماڈلز دنیا کے سامنے پیش کردیے گئے۔۔۔بگاٹی نے دنیا کی مہنگی ترین کارمتعارف کروا دی۔۔۔ بگاٹی کے نئے ماڈل کی قیمت 4.1 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔بگاٹی نے فرانس کے مولسلمے میں منعقدہ نمائش میں ٹوربیلن کے نام سے اپنا نیا ماڈل متعارف کروادیا۔ یہ نئی کار 2026 میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی ۔

کمپنی کا منصوبہ ہے کہ وہ اس ماڈل کی صرف 250 گاڑیاں تیار کرے گی۔ یہ کار ایک ہائبرڈ انجن کے ساتھ پیش کی گئی ہے، جو بیٹری پر 60 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔بگاٹی کی یہ نئی کار موجودہ ماڈل چیرون سے بھی زیادہ تیز رفتار ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جو فی الحال 482.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تیز ترین ماڈل ہے۔

بگاٹی کی ٹوربیلن کار صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار صرف دو سیکنڈ میں حاصل کر لیتی ہے، جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کار پانچ سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جائے گی۔ اس نئی گاڑی کا ڈیزائن بھی نہایت منفرد اور جدید ہے۔ کار کے دروازے اوپر کی جانب کھلتے ہیں،ڈیش بورڈ پر ایک چھوٹی سکرین نصب کی گئی ہے، جو صرف اس وقت کھلتی ہے جب ڈرائیور اسے کھولنا چاہے۔اسکرین کے ارد گرد کے بٹن ایلومینیم اور کرسٹل سے بنے ہیں، جو کار کو ایک شاندار بناتے ہیں۔

Leave a reply