بھارتی آبی جارحیت ،سیلاب کادوسراریلاچناب میں داخل،سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ الرٹ

بھارت کی جانب سےآبی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے،ہیڈمرالہ کےمقام پرانتہائی اونچےدرجےکاسیلاب ہے،انتظامیہ نے 450 دیہات خالی کروانے کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کر وا دئیے۔
بھارت کی جانب سےچھوڑےگئےپانی کادوسرابڑاسیلابی ریلاپاکستان میں دریائےچناب کےذریعےداخل ہوگیا،ہیڈ مرالہ پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہونےکی وجہ سے چناب پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سیلابی صورتحال کےباعث انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔
پاکستانی حکام کےمطابق بھارت کی جانب سےچھوڑےگئےپانی کاسیلابی ریلا ہیڈخانکی کی جانب بڑھ رہاہے۔جس سےایک بارپھرسیلاب کاخدشہ ہے،جس کی وجہ سےمتعدددیہات خالی کرا لیے گئے۔
دوسری جانب پانی کےبہاؤ میں اضافےکےباعث ہیڈخانکی کےقریب پہلاشگاف ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں، شگاف پانی کا بہاؤ 6 لاکھ کیوسک سے بڑھنے پر ڈالا جائے گا۔
انتظامیہ متحرک:
انتظامیہ نےسیلاب کےخطرےکےباعث 450 دیہات خالی کروانے کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کر وا دیے جبکہ بھلوال میں طالب والا پتن کے قریب شدید کٹاؤ سے کئی ایکڑ زرعی زمین تباہ ہو گئی۔
اُدھردریائےراوی میں سیلاب کےباعث ملتان کےدیہات بھی متاثرہوئےہیں۔اور عبدالحکیم کے پاس ریلوے ٹریک سے راوی کا پانی گزرنا شروع ہو گیا ہے۔
ملتان میں اکبر فلڈ بند پر پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔