بھارتی آبی جارحیت جاری:دریائےستلج میں آج پھرپانی چھوڑدیا

بھارتی آبی جارحیت کاسلسلہ جاری،دریائےستلج میں آج پھرپانی چھوڑدیا، وزارت آبی وسائل نےمتعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کردیا۔
بھارت نےدریائےستلج میں آج پھرپانی چھوڑدیا،بھارتی ہائی کمشنر نے دریائے ستلج میں ہائی فلڈالرٹ جاری کردیا،بھارتی ہائی کمشنرنےصبح8بجےہائی فلڈالرٹ وزارت آبی وسائل کوبھجوایا۔۔وزارت آبی وسائل نےمتعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کردیا۔
فلڈالرٹ کےمطابق ہریکےاورفیروزپورسےنیچےبڑےسیلاب کاخدشہ ہے، گزشتہ روزبھی دریائےستلج میں ہائی فلڈالرٹ جاری کیاگیاتھا۔
گزشتہ روزبھی بھارت کی جانب سےدریائےستلج میں پانی چھوڑاگیاتھاجس کی وجہ سےسیلابی صورتحال پیداہوگئی تھی،د ریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائےستلج بپھرنےسےکئی دیہات زیرآب آگئےتھےکئی کئی ایکڑفصلیں تباہ ہوگئیں۔ دریائے ستلج نے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر کئی بستیاں ڈبودی ہیں، پانی کھڑا رہنے سے سیلاب متاثرین میں بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔
دوسری جانب ضلع وہاڑی ، تحصیل بورے والا اور میلسی کے بھی درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے ، علاقے میں مجموعی طورپر 90 سے زائد دیہات پانی میں ڈوبے ہيں، جس کے تحت 80 ہزار افراد کی منتقلی کی گئی ہے اور 60 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
بہاول پور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی بھی سیلاب سے شدید متاثر ہے جس کے پیش نظر درجنوں بستیاں اور ہزاروں ایکڑ پر زرعی رقبہ پانی میں ڈوب چکا ہے جبکہ عارف والا ميں 23 دیہات اور 26 ہزار ایکڑ پرکھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔اُدھرعلی پورمیں حفاظتی بندٹوٹ گیاجس کےباعث پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے:
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کاکہناہےکہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملتان اور مظفر گڑھ کے لیےآئندہ چندگھنٹےحساس اور اہم ہیں، جس کی وجہ سےرنگ پور جوآنہ بنگلہ کے بند کو شدید خطرہ لاحق ہے ،پانی کی سطح پہلے سے بھی بلند ہونے لگی ۔
بریچنگ پراتفاق:
شیرشاہ پل کوبچانےکیلئےکٹ لگانےکافیصلہ کرلیاگیا،ملتان اورمظفرگڑھ کی ٹیکنکل ٹیم نےایک پوائنٹ پراتفاق کرلیا،شیرشاہ پرپانی کی سطح393.50فٹ ہونےپربریچنگ کی جائےگی،جبکہ شیرشاہ فلڈبندپراس وقت پانی کی سطح 392فٹ ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کاکہناہےکہ ملتان سےمظفرگڑھ روڈ ٹریفک کی آمدورفت کیلئےبندکردی گئی ہے، بہاولپوربائی پاس سےپل چناب دونوں اطراف اورمظفرگڑھ سےٹریفک کوڈائیورشن کردیاگیاہے ،ملتان ہیڈ محمدوالاپل چناب پہلےسےبندہے،شہری موٹروےملتان سےسکھرکاراستہ استعمال کریں۔
پاک فوج کی امدادی کارروائیاں:
پاک فوج اورسول اداروں کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے،مظفرگڑھ میں سیلاب زدگان کی مددکیلئےپاک فوج اورسول ادارےمتحرک ہوگئے،ہزاروں افراداورمویشیوں کوکشتیوں کےذریعےمحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں آرمی میڈیکل اورریلیف کیمپس قائم کیےگئےہیں، میڈیکل ،ریلیف کیمپس میں متاثرین سیلاب کوادویات اورخوراک کی فراہمی جاری ہے،مشکل کی گھڑی میں پاک فوج اوردیگرریسکیوادارےعوام کےشانہ بشانہ ہیں۔
پانی کی صورتحال:
ہیڈگنڈاسنگھ کےمقام پرپانی کی سطح مزیدبلندہوگئی،ہیڈگنڈاسنگھ پر3لاکھ27 ہزارکیوسک کااونچے درجے کاسیلابی ریلہ جاری ہے،ہیڈسلیمانکی پرایک لاکھ 37ہزارکیوسک کااونچےدرجےکاسیلابی ریلہ گزار رہا ہے،ہیڈاسلام پرایک لاکھ18ہزارکیوسک کادرمیانی درجےکاسیلابی ریلہ جاری ہے،میلسی سیفن پرایک لاکھ20ہزارکیوسک کااونچےدرجےکاسیلابی ریلہ گزررہاہے۔جبکہ ہیڈ پنجندپر انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے، ہیڈپنجندپر4لاکھ52ہزارکیوسک کاریلہ گزررہاہے۔
ریلوےکی جانب سےسیلابی ریلے کے باعث چند ریلوے سیکشن عارضی طور پر معطل کردئیے گئے ہیں،پاکستان ریلوےنےٹریک کلیئرکرانےکیلئےٹیکنکل ٹیم سےوقت مانگ رکھاہے۔
ریلوےحکام کاکہناہےکہ مسافروں سے تعاون کی اپیل ہے بحالی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے، ٹرین سروس کی بحالی پر فوری اطلاع دی جائے گی۔















