بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے کینسرکےباعث انتقال کرگئیں

38 سالہ بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے کینسرکےباعث انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ پرِیا مراٹھے کےانتقال کےباعث انڈسٹری کوبڑاجھٹکالگا۔38سالہ اداکارہ طویل عرصے سے کینسرمیں مبتلاتھیں، تاہم اتوار کو انہوں نے ممبئی میں اپنے گھر میں آخری سانس لی۔اداکارہ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پرِیا نے کئی ہندی اور مراٹھی ڈراموں میں کام کیا اور وہ اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق38 سالہ بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھےنے2012میں اداکار شانتانو سے شادی کی تھی۔
یادرہےکہ اداکارہ 2024 کے بعد فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متحرک نہیں تھیں۔ ان کی آخری پوسٹ 11 اگست 2024 کو تھی، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔