عام انتخابات میں 97 کروڑ بھارتی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، ووٹوں کی گنتی 4 جون کو شروع ہوگی۔
بھارت میں عام انتخابات: بی جے پی نے اتوار کو ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی اپنی پانچویں فہرست جاری کی جس میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت ہماچل پردیش کے شہر مندی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔
بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک اعزاز قرار دیا۔
واضح رہے کہ بھارت کا الیکشن کمیشن ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرچکا ہے۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 543 نشستوں کیلئے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔ بھارتی ریاستوں میں سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جس کا اختتام یکم جون کو ہوگا۔
پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں، دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو 12 ریاستوں، تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو 12 ریاستوں، چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو 10 ریاستوں، پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو 8 ریاستوں، چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو 7 ریاستوں اور ساتویں مرحلے میں یکم جون کو 8 ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مسلسل کمی کےبعدسونےکی قیمت میں بڑااضافہ
اکتوبر 26, 2024 -
ہم حماس کو اسامہ بن لادن کی طرح ختم کر دیں گے: ٹرمپ
جون 28, 2024 -
شہبازشریف ن لیگ کی صدارت سے استعفیٰ کیو دیا ؟
مئی 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔