بھارتی اداکار نکلو مہتا نے پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ’جینٹلمین‘ کو دیکھنے کیلیے بے تاب

0
108

سوشل میڈیا پر چرچوں میں آنے والے اس ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد یمنیٰ زیدی نے ایک پوسٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی۔

بھارتی اداکار نکلو مہتا نے پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی سے انکے نئے ڈرامے ’جینٹلمین‘ کو دیکھنے سے متعلق مدد طلب کرلی۔

ان دنوں یمنیٰ زیدی گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے ’جینٹلمین‘ کی پروموشن میں مصروف دکھائی دیں اور ان کے ساتھ ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ہمایوں سعید بھی ڈرامے کی پروموشن کیلئے مختلف انداز اپناتے دکھے۔

خلیل الرحمان کے لکھے گئے اس ڈرامے کی پہلی قسط سنیما گھروں میں لگی جس کو دیکھنے کیلئے شوبز ستارے بھی سج سنور کر پہنچے۔

پوسٹ میں شامل تصویر میں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں یمنیٰ زیدی نے ناظرین سے پوچھا کہ ’جینٹلمین کی پہلی قسط کیسی لگی؟ آپ کا ردِ عمل جاننا چاہتی ہوں‘۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ڈرامے کے ناظرین مختلف تبصرے کرتے دکھے وہیں نکول مہتا نے یمنی زیدی سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کہاں دیکھیں بارڈر کے پار؟‘

اداکار کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ ’ گرین انٹرٹینمنٹ، جینٹلمین، اس کو دیکھیں۔ مجھے آپ کے ردِ عمل کا انتظار رہے گا، بارڈر پار‘۔

سوشل میڈٰیا پر دو پڑوسی ممالک کے سپر اسٹارز کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply