بھارتی اشتعال انگیزیوں کےباوجودپاکستان کاردعمل ذمہ دارانہ رہا،وزیراعظم

0
20

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کارد عمل ذمہ دارانہ رہا۔
وزیراعظم شہبازشریف سےترک سفیرڈاکٹرعرفان نیزیرولونے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا۔ملاقات کےدوران ترک سفیرنے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کے لئےترکیہ کی حمایت تاریخی اورگہرےبرادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔پاکستان نےہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے،پاکستان نے انسداددہشتگردی کی کوششوں میں عظیم قربانیاں دی ہیں،پاکستان نے90ہزارشہادتیں اور152ارب ڈالر سے زائدکامعاشی نقصان اٹھایا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کےباوجودپاکستان کاردعمل ذمہ دارانہ رہا،بھارتی اقدامات انسداددہشتگردی کوششوں سےتوجہ ہٹانےکی مذموم کوشش ہے،بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کےملوث ہونےکےثبوت دینےمیں ناکام رہا،بھارت پاکستان کوپہلگام واقعہ سےجوڑنےکی سازش کر رہاہے،بھارت نےپہلگام واقعہ کےحقائق کاپتالگانےکیلئےتحقیقات کی پیشکش کاجواب دیناہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان قابل اعتماد،شفاف اورغیرجانبداربین الاقوامی تحقیقات میں مکمل تعاون کرےگا،ترکیہ پہلگام حملےکی شفاف تحقیقات میں شامل ہوتاہے،توخیرمقدم کیاجائےگا،پاکستان اقتصادی بحالی اورترقی پرمکمل توجہ مرکوزکیےہوئے۔ہمیں اقتصادی بحالی،ترقی کیلئےپڑوس میں امن اورسلامتی کی ضرورت ہے۔

Leave a reply