بھارتی جارحیت :آرمی چیف کادوٹوک الفاظ میں واضح پیغام،امریکی اخبار

0
16

امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنےجنرل سید عاصم منیرکےقائدانہ کردار کو تسلیم کرلیا۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہاہےکہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے معاشی اورسیاسی مسائل میں گھری ہوئی پاکستانی قوم کومتحدکردیا،سپہ سالارنے دوٹوک الفاظ میں واضح کیابھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ پاکستانی آرمی چیف کافوجیوں سے خطاب کسی بھی بھارتی حملےکابھرپورجواب دینےکاعزم ظاہرکرتاہے،سپہ سالارنےپاکستان کےواضح مؤقف کوتشکیل دیاہے۔

واضح رہےکہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سے خطاب کیاتھا۔

Leave a reply