
آئی ایس پی آئی کےمطابق 6اور7مئی کےدوران بھارتی اشتعال انگیزی سے40شہری شہیدجبکہ11جوان شہیداور78زخمی ہوئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق معرکہ حق کے دوران شہدااورزخمیوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں،6اور7مئی کےدوران بھارتی اشتعال انگیزی سے40شہری شہیدہوئے،شہدامیں 7خواتین اور15بچے شامل ہیں،10خواتین اور27بچوں سمیت 121شہری زخمی ہوئےتھے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ بھارتی جارحیت کےجواب میں پاک فوج نےمعرکہ حق کےتحت منہ توڑجواب کاآغازکیا،مادروطن کےدفاع میں 11جوان شہید اور78زخمی ہوئے،پاک فوج کےنائیک عبدالرحمان ،لانس نائیک دلاورخان شہیدہوئے،لانس نائیک اکرام اللہ،نائیک وقارخالد،سپاہی محمدعدیل اکبر اور سپاہی نثار شہدامیں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکےمطابق پاک فضائیہ کےاسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف،چیف ٹیکنیشن اورنگزیب ،سینئر ٹیکنیشن نجیب نےشہادت پائی،پاک فضائیہ کےکارپورل ٹیکنیشن فاروق،سینئرٹیکنیشن مبشرنےبھی جام شہادت نوش کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میٹا کے جدید گلاسز جو سمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوں گے
ستمبر 28, 2024 -
پاک سعودیہ حج معاہدہ 2025 طے، عازمین کو کیا سہولیات ملیں گی؟
جنوری 14, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔