بھارتی مطالبہ نظرانداز:آئی ایم ایف سےپاکستان کونیاپیکج ملنےکاامکان

0
20

بین الاقوامی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)نےبھارتی مطالبےکونظر انداز کردیا جبکہ پاکستان کونیاپیکج ملنے کاامکان ہے۔
مودی سرکارکوایک اورمحاذپرشکست کاسامناکرناپڑاجب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا۔
نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہناتھاکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکااجلاس اپنےشیڈول کےمطابق 9مئی کوہوگاجس کے ایجنڈےمیں پاکستان کی درخواست پرغورکیاجائےگا۔ ہم دوسرے ممالک کے خدشات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کاامکان ہے۔ بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ سے متعلق 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنڈز 28 ماہ میں اقساط میں ملیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ 2025 کو طے پایا تھا۔

Leave a reply