بھارتی گلوکار راج ویر جاوندا ٹریفک حادثےمیں انتقال کرگئے

بھارت کےمعروف پنجابی گلوکار راج ویر جاوندا ٹریفک حادثےمیں انتقال کرگئے۔
بھارت کےپنجابی گلوکارراج ویر جاونداگزشتہ ماہ 27 ستمبر کوموٹرسائیکل حادثےمیں شدیدزخمی ہوگئے تھے۔حادثہ ہماچل پردیش کے ضلع سولن میں پیش آیاتھا۔
حادثےکےبعد راج ویر جاوندا بھارتی پنجاب کے موہالی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، جو کےگزشتہ روز35 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
پولیس کاکہناہےکہ راج ویر جاوندا بائیک پرشملہ کی طرف جارہےتھےجب اُن کی موٹرسائیکل کوحادثہ پیش آیا،جس میں اُن کےسراور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوراً موہالی کے فورٹس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات لکھ رہے ہیں، ان کے گانوں کے نیچے ہزاروں کمنٹس میں مداحوں نے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
راج ویرجانداایک کامیاب گلوکارہی نہیں بلکہ انہوں نےاداکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا۔وہ گپی گریوال کی فلم ’صوبیدار جوگندر سنگھ‘ میں نظر آئے جو 2018 میں بنی تھی، اسکے بعد 2019 کی فلمیں ’جند جان‘ اور ’مندو تحصیلدارنی‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔
راج ویر جاوندا کی موت نہ صرف پنجابی میوزک انڈسٹری کے لیے بلکہ پورے شمالی بھارت کے موسیقی کے شائقین کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی آواز، ان کا انداز اور ان کا فن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔