بھارت اقلیتوں کےتحفظ اوربہبودکویقینی بنانےکیلئےٹھوس اقدامات کرے،پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےکہاہےکہ بھارت اقلیتوں کےتحفظ،سلامتی اوربہبودکویقینی بنانے کےلئےٹھوس اقدامات کرے۔
بھارتی وزارت خارجہ کےبیانات پرترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کاسخت ردعمل دیتےہوئےکہناتھاکہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ وہ خود اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں، اس کے بالکل برعکس بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے واقعات حکمران طبقے کے اندر موجود عناصر کی خاموش منظوری یا ان کی ملی بھگت کے ساتھ ہوتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارت اپنی ناکامیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرے، اسے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے تحفظ، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے اور ان کی عبادت گاہوں، ثقافتی ورثے اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
ترجمان کاکہناتھاکہ میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی دل دہلا دینے والی خبر پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اس سانحے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہم تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔
کارکنوں کی حفاظت،صحت اورعزت کویقینی بنائیں،وزیراعظم
اپریل 28, 2025پہلگام واقعہ:چین پاکستان کی حمایت میں بول پڑا
اپریل 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت کاپی ٹی آئی پرپابندی کافیصلہ،عطاتارڑ
جولائی 15, 2024 -
وزیراعلی پنجاب کی ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات
جون 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔