بھارت اپنی کھوئی ہوئی عزت بحال کرنےکیلئے دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا،خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اپنی کھوئی ہوئی عزت بحال کرنےکیلئے دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، اس فضا میں تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا جو ہماری خواہش نہیں، اچھے ہمسائے کی طرح تعلقات ہونے چاہئیں جو وقار کی بات ہوگی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارت نےجو ذلت اٹھائی اوراپنی کھوئی عزت بحال کرنے کیلئے دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا،یہ اقدام کرے گا لیکن بھارت کو پہلےسے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت کوجو خوش فہمی یا غلط فہمی تھی وہ نکال دی گئی ہے۔
خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پاکستان کے محب وطن شہری کا نقصان نہیں ہونےدیں گے۔ملک کے جن علاقوں میں دہشت گردپناہ لیتے ہیں مکینوں کو علم ہوتا ہے، محلےمیں اگر کوئی باہر سے آئے تو مجھےتیسرے دن ضرور علم ہو جائے گا، اگر ان علاقوں کے لوگ خاموش رہیں گےتو یہ نیم رضامندی ثابت ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شکست خوردہ بھارتی عسکری قیادت اور وزیر دفاع نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف گیدڑ بھپکیاں دیں۔