بھارتی جارحیت کیخلاف حکومت اوراپوزیشن متحد،سینیٹ میں مذمتی قراردادمنظور

بھارتی جارحیت اوراقدامات کےخلاف حکومت اوراپوزیشن متحد ہوگئی، سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔
چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس منعقدہوا،اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اقدامات کےخلاف سینیٹ سےمذمتی قراردادمنظورکرلی گئی۔ قراردادنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےایوان میں پیش کی۔
قراردادکےمتن میں کہاگیاکہ پاکستان دہشتگردی کی ہرشکل میں مذمت کرتاہے، پاکستان پہلگام میں دہشتگردی کےواقعہ کی مذمت کرتاہے،انڈیانےپاکستان پرحملے کابےبنیادالزام لگایا،بھارت نےغیرقانونی طورپرسندھ طاس معاہدےکو معطل کیا۔
قراردادکےمتن میں مزیدکہاگیاکہ پاکستان پرکسی بھی حملےکی صورت میں منہ توڑجواب دیاجائیگا،بھارت کوپاکستان سمیت دیگرممالک میں دہشتگردی پرقابل احتساب بنایاجائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سو لر پینلز کے ریٹس ناقابل یقین حد تک گر گئے
اپریل 17, 2024 -
شب برات پر بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا
اپریل 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔