جنگ میں اسرائیل نےبھارت کی مددکی،اللہ نےپاکستان کوکامیابی سے نوازا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ جنگ کےدوران اسرائیل کے ہتھیاراورفوجی ایڈوائزربھارت کی مدد کر رہےتھے،مگراللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عظیم کامیابی سےنوازا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاسینئرصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ عاصم منیر کوفیلڈمارشل بنانےکا فیصلہ میراتھا،کسی بھی فیصلےسےپہلےنوازشریف سے مشاورت کرتاہوں،پاکستان اوربھارت زمانہ امن کی پوزیشن میں واپس آگئے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جنگ کےدوران اسرائیل نےبھارت کی بھرپور مدد کی، اسرائیل کے ہتھیاراورفوجی ایڈوائزربھارت کی مددکررہےتھے،بھارت کی جانب سےاسرائیلی ہتھیاراستعمال کرنےکےٹھوس شواہد موجود ہیں،سری نگراور دیگر مقامات پربھارت نےاسرائیلی ہتھیاراستعمال کیے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ دونوں ممالک کےسیکیورٹی ایڈوائزرزنیوٹرل مقام پر بات چیت کریں گے،بات چیت میں پاکستان کی طرف سے4اہم نکات شامل ہوں گے،بھارت سےکشمیر،پانی ،تجارت اوردہشت گردی پربات ہوگی، کالعدم بی ایل اےکےپیچھےبھارتی خفیہ ایجنسیاں ہیں،بھارتی دہشتگردی کےثبوت پوری دنیاکے سامنےرکھیں گے۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوعظیم کامیابی سےنوازا ،وطن عزیزکی فتح ہوئی ،دشمن کومنہ کی کھانی پڑی،پاکستان خطےمیں امن چاہتاہے، چاہتےہیں خطےمیں امن ہو،کوئی تباہی نہ ہو،امن کیلئےہی جنگ بندی ہوئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
دسمبر 3, 2024 -
رمضان المبارک میں ورزش کے فوائد
مارچ 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔