بھارت پاکستان کیخلاف کارووائی کاجوازڈھونڈرہاہے،نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمزنےرپورٹ میں انکشاف کیاکہ بھارت پاکستان کےخلاف کارووائی کاجوازڈھونڈرہاہے۔
بھارتی جنگی جنون پرنیویارک ٹائمزکی اہم رپورٹ سامنےآگئی جس میں امریکی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ اندورنی خلفشارسےتوجہ ہٹانےکیلئےبھارت نے پاکستان کوجنگ کی دھمکیاں دیناشروع کردیں۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کےفوراًبعدبھارت نےپاکستان پرالزام دھردیا۔ لگتاہےبھارت پاکستان پرحملےکیلئےماحول بنارہاہے ،پہلگام واقعےکےبعدبھارت نےنئی دہلی میں100سفارتکاروں کوبریفنگ دی۔بریفنگ میں بھارتی حکام نےپاکستان کیخلاف کوئی ثبو ت فراہم نہیں کیا۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ بھارت واقعےسےمتعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا،چہرہ شناخت کےڈیٹاسمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کےمختصر حوالے دئیے گئے، بھارت پہلگام میں پاکستان کےملوث ہونےکاثبوت فراہم کرنےمیں ناکام رہا۔مودی نےپاکستان کیخلاف تعاون مانگنےکیلئےدرجنوں غیرملکی سربراہان سےرابطہ کیا ،بھارتی حکام پاکستان کےخلاف پرانےواقعات کاحوالہ دیتے رہے۔
نیویارک ٹائمزکی رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارت پاکستان کےخلاف کارووائی کاجوازڈھونڈرہاہے،بھارت کوکارروائی سےپہلےپاکستان کیخلاف ثبوت فراہم کرناہوگا،عالمی افراتفری ماحول سےفائدہ اٹھاکربھارت بغیرثبوت حملہ کرسکتا ہے،مودی نےپاکستان پردہشتگردوں کی حمایت کاالزام لگاکرشدید ردعمل کی دھمکی دی ہے،بھارت کشیدگی کم کرنےکےبجائےپاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کاجوازتیارکررہاہے۔
برازیل کا غیر ملکی طلبا کیلئےسکالرشپ کا اعلان
اکتوبر 11, 2025امن کانوبیل انعام وینزویلاکی ماریہ کورینہ کےنام
اکتوبر 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی صدارتی انتخابات:روسی صدربھی میدان میں آگئے
ستمبر 6, 2024 -
بھارت میں ٹرین حادثہ،12 لوگ ہلاک، متعدد زخمی
فروری 29, 2024 -
وکلاء احتاج اور دھرنے کا معاملہ
مئی 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔