بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کافیصلہ کن جواب دیاجائےگا،عطاتارڑ

0
102

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کافیصلہ کن جواب دیاجائےگا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ پاکستان خود2دہائیوں سے دہشتگردی کاشکارہے،پاکستان نےپہلگام واقعےکی آزادانہ اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی،پہلگام واقعہ سےجڑےتمام الزام بےبنیاد ہیں،بھارت کےاقدامات خطےمیں مزیدکشیدگی کوجنم دیں گے۔
وزیراطلاعات کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کےپاس اطلاعات ہیں کہ بھارت اگلے36 گھنٹے کے دوران فوجی کارروائی کرنےکاارادہ رکھتاہے،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کافیصلہ کن جواب دیا جائےگا،پاکستان دنیامیں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتاہے۔
عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ پاکستان،بھارت کاخطےمیں جج،جیوری اور ایگزیکیوشنرکاخودساختہ اورمغرورانہ کردارسختی سےمستردکرتاہے۔جنگ سے ہونےوالی تباہی کاذمہ داربھارت ہوگا،پاکستانی قوم اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگی۔

Leave a reply