مسجدِ قبا کے صحن میں خودکار ’روبو بس‘ سروس کا آغاز

سعودی عرب میں مسجدِ قبا کے اندرونی صحن میں آزمائشی بنیادوں پر خودکار شٹل سروس شروع کر دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس ’’روبو بس‘‘ مصنوعی ذہانت، سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد سے کام کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زائرین اور نمازی 60 روزہ آزمائشی مرحلے کے دوران مسجد کے صحن میں 700 میٹر تک سفر کر سکیں گے۔
دوسری جانب حج سیزن سے قبل جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عارضی مراکز بھی فعال کر دیے ہیں۔
حکام کے مطابق زائرین کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اہم مقامات پر 27 موسمی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے۔















