پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے عمران خان کی ڈیل کا دعویٰ کردیا

0
2

پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نےنجی چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈیل کے لیے ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
رمیش کمار نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ 4 سے 5 ملاقاتوں کے بعد 14 اگست کو باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا، ریلیف کا عمل شروع ہو چکا ہے اور چند دنوں میں سب نظر آجائے گا۔

Leave a reply