صدرٹرمپ کا ایران سے مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطحی امریکی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

0
4

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی این این کے مطابق دو سینئر امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکراتی ٹیم اسلام آباد روانہ کی جا رہی ہے۔ وفد میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی عدم شرکت کے باعث امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی اسلام آباد کا دورہ نہیں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق باقر قالیباف کو جے ڈی وینس کے ہم منصب کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس کے باعث سفارتی سطح پر توازن سے متعلق صورتحال متاثر ہوئی ہے۔

Leave a reply