اگر ایران سمجھوتا کرنے کو تیار ہے تو ہم اس پر پابندیوں میں ه اسرایران نرمی کیلئے تیار ہیں،جرمن چانسلر

0
2

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ اگر ایران کسی معاہدے پر آمادہ ہوتا ہے تو یورپی یونین اس پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر سکتی ہے۔
ان کے مطابق یورپی یونین کے اجلاس میں اس تجویز کی کسی رکن ملک نے مخالفت نہیں کی، تاہم ایران کو اس وقت سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس پر مزید دباؤ بڑھانا ضروری ہے۔
چانسلر نے روس کے حوالے سے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے روس پر دباؤ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کی فوری طور پر یورپی یونین میں شمولیت ممکن نہیں، تاہم اس کے لیے مرحلہ وار شمولیت کا ایک منصوبہ زیر غور ہے۔

Leave a reply