ہیٹ برسٹ اور تیز ہواؤں کیساتھ ملک بھر میں بارش کی بھی پیشگوئی

0
4

آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے ہیٹ برسٹ کی پیشگوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف صوبوں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم بلوچستان کے شمال مشرقی حصوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

Leave a reply