
طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر ، پنجاب میں طلبا کیلئے امتحانی مواقع بڑھا دیئے گئے، میٹرک اور انٹر کے طلبا کو اضافی چانس دینے کا فیصلہ، امتحانی مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کر دیئے گئے۔
تعلیمی بورڈز کے مطابق تعلیمی میدان میں طلباء کیلئے بڑا ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طلبا اب 4 سال کے اندر 6 مرتبہ امتحان دے سکیں گے،اضافی چانسز کا اطلاق تمام بورڈز اور گروپس پر ہوگا۔ میٹرک، انٹر اور او اے لیول کے طلبا بھی مستفید ہوں گے۔
حکام کے مطابق اضافی مضامین دینے والے امیدوار بھی پالیسی میں شامل ہیں، جبکہ طلبا کو موجودہ سلیبس کے تحت ہی امتحان دینا ہو گا۔















