انسٹا گرام کا خودکار طور پر غائب ہونیوالی فوٹوز کیلئے نیا فیچر متعارف

0
2

انسٹا گرام کی جانب سے ایک نئی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹنس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یہ نئی ایپ اس وقت سپین اور اٹلی میں متعارف کرائی گئی ہے۔
اس ایپ میں صارفین ایسی تصاویر شیئر کر سکتے ہیں جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتی ہیں اور اگر آپ دیکھتے نہیں تو 24 گھنٹوں تک دستیاب رہتی ہیں۔اس ایپ میں آپ ایک کلک پر فوٹو کھینچ سکتے ہیں، مگر اسے ایڈٹ نہیں کیا جاسکے گا۔
ایپ میں فون گیلری میں موجود تصاویر کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آپ کو ان ایپ کیمرے سے تصویر کھینچ کر شیئر کرنا ہوگی۔ان تصاویر میں ٹیکسٹ تو ایڈ کیا جاسکتا ہے، مگر مزید کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔
کمپنی کے مطابق انسٹا گرام کے برعکس انسٹنٹس کو حقیقی زندگی کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے انسٹنٹس کی آزمائش انسٹا گرام کے اندر بھی ایک فیچر کے طور پر مخصوص خطوں میں کی جا رہی ہے۔

Leave a reply