انسانی سرجنز سے زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف

0
2

انسانی سرجنز سے زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف، طب کے شعبے میں جدیدروبوٹ متعارف ،جو انسانوں سے بہتر سرجری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی محققین کی ایک ٹیم نے ایسا روبوٹ سرجن تیار کر لیا، جو انسانی جسم کے اندر انتہائی حساس مقامات سے کینسر کی رسولیوں (ٹیومر) کو نکال سکتا ہے ،جو اکثر تجربہ کار سرجنز کیلئے بھی چیلنج ہوتا ہے۔سرجری میں ٹیومر کو نکالتے وقت اس کا بات کو ترجیح دی جاتی ہے کہ صحت مند ٹشوز کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھا جائے، جبکہ کینسر والے خلیوں کو ایسے ختم کیا جائے کہ وہ دوبارہ واپس پیدا نہ ہوسکیں۔
بلاشبہ یہ ایک مشکل آپریشن ہوتا ہے ،خاص طور پر جب متاثرہ جگہ گردن، سر یا دیگر حساس انسانی اعضا ہوں، تو ایسا آپریشن تجربہ کار سرجنز کیلئے بھی ایک تناؤ سے کم نہیں ہوتا،تاہم اب یہ مسئلہ جلد ہی قصۂ پارینہ بننے جا رہا ہے، کیونکہ سائنسدانوں نے ایک آٹونومس سسٹم فار ٹیومر ریسیکشن (ASTR) متعارف کروادیا ہے، جو ایک قسم کا روبوٹ ہے،اسے امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے ،جو جسم کے نازک حصوں اور کینسر کی سرجری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

Leave a reply