
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ فینز کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے۔
محسن نقوی کے مطابق وزیراعظم بھی اس بات کے حامی تھے کہ شائقین کو میچ دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے، اور فرنچائز مالکان کی درخواست پر فائنل کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کی منظوری دے دی گئی۔
انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں جاری کفایت شعاری مہم پر عمل جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان تنازع کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تیل کے بحران کے باعث حکومت پاکستان پہلے ہی ملک بھر میں بچت مہم شروع کر چکی ہے۔















