قوموں کی تباہی کی اصل وجہ کیا ہے؟ اداکارہ فضیلہ قاضی نے بتا دی

0
7

اداکارہ فضیلہ قاضی نےکہاکہ قومیں اگر صرف فحاشی سے تباہ ہوتیں تو یورپ کب کا ختم ہو چکا ہوتا، قومیں ظلم اور نا انصافی سے تباہ ہوتیں ہیں، جیسے کہ ہم ہو چکے ہیں“۔
پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے فحاشی، ظلم اور ناانصافی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
فضیلہ قاضی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’قومیں اگر صرف فحاشی سے تباہ ہوتیں تو یورپ کب کا ختم ہو چکا ہوتا، قومیں ظلم اور نا انصافی سے تباہ ہوتیں ہیں۔ جیسے کہ ہم ہو چکے ہیں‘‘۔
ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں، جہاں بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ نے اس پر اپنی مختلف آرا کا اظہار کیا۔

Leave a reply